حیدرآباد۔26۔دسمبر (اعتماد نیوز) زکیہ جعفری نے آج احمد آباد عدالت کے فیصلہ کے بعد میڈیا سے کہا کہ وہ حصول انصاف تک اپنے جد و جہد کو جاری رکھینگی۔چنانچہ آج احمد آباد عدالت کی جانب سے نریندر مودی کو بری قرار دینے پر انہوں نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلہ کے خلاف اعلی عدالت سے رجوع
ہونگے۔2002میں گودھرا میں گلبرگ سوسائٹی کے فسادات میں کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری سمیت کئی افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ جس پر سپریم کورٹ کے تفتیشی ٹیم نے نریندر مودی سے پوچھ تاچھ کے بعد نریندر مودی کو تمام مقدمات سے بری کر دیا جس پر زکیہ جعفری نے چیلنج کرتے ہوئے احمد آباد عدالت میں درخواست داخل کی۔ اور آج اسکا فیصلہ سنایا گیا۔